Topics
محمد
آصف،کورنگی۔دیکھا کہ ایک مسجد میں دوست کے ساتھ نمازادا کررہا ہوں۔ مسجد ایسے ہل رہی
ہے جیسے زلزلہ آگیا ہو، دوست نماز پڑھتے ہوئے ڈگمگا رہا ہے جب کہ میں سکون سے نماز
پڑھ رہا ہوں۔ محراب میں کوئی شخص جیسے چکی چلارہا ہو۔ پھر دیکھا کہ کسی عمارت کی چھت
پر کھڑا ہوں اور میرے اطراف میں خواتین دائرہ میں بیٹھی ہیں۔ بچپن کے کچھ خواب مجھے
اب بھی نظر آتے ہیں۔
تعبیر
: خواب آدمی عمر بھر دیکھتا ہے لیکن گہری نیند میں دیکھے ہو ئے خواب یاد نہیں رہتے
۔ ہلکی نیند میں خواب یاد رہتے ہیں لیکن ٹکڑوں میں دیکھتا ہے ۔ چوں کہ خواب میں خیالات
کی رفتاربہت زیادہ ہو تی ہے اس لئے خواب ٹکڑوں میں نظر آتا ہے ۔ آپ نے جو کچھ دیکھا
ہے وہ ٹکڑوں میں کئی باتیں دیکھ لی ہیں اور یہ اس وقت ہوتا ہے جب ذہن یک سونہیں ہوتا۔
اس خواب کی تعبیر میں یہ کہا جاسکتا ہے آپ کے دماغ میں انتشار ہے۔ یک سوئی حاصل کرنے
کے لئے چلتے پھرتے وضو بے وضو ''یاحیی یاقیوم ''پڑھیں اور غیبت نہ کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.