Topics
قریشی۔ جیسے ہی میں قدیم طرز کے مکان میں داخل ہوا
نوکرگھبرایا ہوا آیا اوربولا دو بھیڑیوں نے بچھڑے پر حملہ کردیا لیکن وہ بچ گیا
ہے۔ یہ سنتے ہی میں نے بندوق منگوائی جسے ہاتھ میں لیتے ہی بھیڑیے غائب ہوگئے اللہ
کا شکر ادا کیا کہ بچھڑا بحفاظت تھا۔ کچھ وقفہ کے بعد دیکھا پکنک منارہا ہوں دوست
رشتہ دار موجود ہیں۔ اچانک بارش کی طرح چاکلیٹ اور ٹافیاں برسنے لگتی ہیں میں بھی
لوگوں کے ساتھ ٹافی چاکلیٹ لینے جاتا ہوں اور سفید رنگ کی بہت مزیدار کریم سے بھری
چاکلیٹ میرے حصہ میں آئی۔
تعبیر: دو افراد خواب دیکھنے والے صاحب کی معاشی ترقی
میں رکاوٹ کے لئے کوششوں میں مصروف ہیں۔ ان کی کوششوں کا محور ہے کہ صاحب خواب کی
ترقی کے ذرائع محدود تر کردیئے جائیں۔ بچھڑا تمثل ہے معاشیات کا، نوکر کا اطلاع دینا اور بچھڑے کا نقصان سے
محفوظ رہنااشارہ ہے کہ کامیابی کے حصول کے لئے احتیاط کی گئی تو مخالفین کامیاب نہیں
ہوسکیں گے۔
دوسرا خواب بھی پہلے خواب کا تسلسل اور اشارہ ہے کہ
بڑی کامیابی اور خوشی صاحب خواب کی منتظر ہے یہ ایسی کامیابی ہے جس سے گھروالوں کے
ساتھ ساتھ عزیز رشتہ داروں کو بھی فائدہ پہنچ سکتا ہے ، انشاء اللہ۔
مشورہ: فیصلہ کرنے سے پہلے ہر پہلو پر غوروفکر کرلیا
جائے اور حکمت عملی سے کام لیجئے۔ لاشعور
آپ کی رہنمائی پر مستعد ہے اس کی ہدایات کو نظر انداز نہ کریں۔ کثرت سے یااللہ یارحمٰن
کا ورد کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.