Topics

مزار پر قرآن کریم کی تلاوت میں مشغول


نام شائع نہ کریں، حیدرآباد۔ والد صاحب کے ہمراہ ایک بزرگ کے مزار پر قرآن کریم کی تلاوت میں مشغول تھا کہ صاحب ِ مزار کا دیدار ہوا۔ فاتحہ پڑھ کر والد صاحب مجھے اپنی دکان پر لے گئے جب کہ میں کچھ دیر مزید مزار پر بیٹھنا چاہتا تھا۔ دکان پر بیٹھے ہوئے کافی دیر ہوگئی تو انہوں نے کہا کہ گھرچلے جاؤ۔ میں نے کہا، گھر کا راستہ نہیں معلوم۔ وہ بولے، گھرکا راستہ کون بھولتا ہے، چلتے جاؤ گھر آجائے گا۔ میں گھر کے لئے نکلا مگر یاد نہیں رہا کہ کہاں جانا ہے۔

  تعبیر: اولیائے کرام کےمزار پر حاضری، وہاں قرآن کریم کی تلاوت اور صاحب ِ مزار کا دیدار ہونا سعادت ہے۔ ساتھ ہی خواب کے نقوش بتاتے ہیں کہ آپ سے فرائض کی ادائیگی میں غفلت ہوتی ہے۔ وقت کی پابندی کے ساتھ نماز پڑھئے اور دین و دنیا کے لحاظ سے جو فرائض ہیں، ان کو استقامت سے پورا کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (فروری 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.