Topics

آگ سے نکلنے میں کامیاب


کوئٹہ: ویران جگہ پر ہوں، گھپ اندھیرا ہے۔ اچانک زوردار دھماکا ہوا پھر آگ بھڑک اٹھی۔ معلوم ہوا کہ بجلی گری ہے ۔ میں آگ کے شعلوں کے درمیان پھنس گیا اور نکلنے کی کوشش کی۔ میرے اہل ِ خانہ بھی وہاں ہیں لیکن آگ سے دور ہیں۔ الحمدللہ، میں آگ سے نکلنے میں کامیاب ہوگیا۔ میرا دوست جس جگہ کھڑا ہے، وہ جگہ آگ سے فاصلے پر ہے۔ شعلے اس کی جانب بڑھے مگر نقصان نہیں ہوا۔ سب محفوظ رہے۔

تعبیر:حسب ِاستطاعت صدقہ و خیرات کرتے رہنا چاہئے ۔ جب اس خواب کا خیال آئے، اللہ  کا شکر ادا کیجئے۔ اللہ تعالیٰ نے حفاظت فرمائی ہے۔ دن بھر وضو بے وضو یاحی یا قیوم کے ورد کے ساتھ ساتھ رات کو سونے سے پہلے کتاب ”خاتم النبیین محمد رسول اللہؐ ‘‘جلد اول کا مطالعہ کیجئے ۔

          ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (مئی 2024 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.