Topics
سلمیٰ عابد، اٹک۔
شوہر نے کہا افطاری کا وقت ہوگیا ہے بہن سے برف لے آؤ ۔میں راستہ بھول گئی خیال
آیا کہ پہلے بھی راستہ بھول جاتی تھی تو مراقبہ کرکے گھر پہنچ جاتی تھی لہٰذا وہیں
سڑک پر مراقب ہوگئی۔ دویاتین دفعہ یاحی یا قیوم پڑھ کر آنکھیں کھولیں لیکن بہن کے
گھر نہیں پہنچی دوسری بار بھی ایسا ہی ہوا۔ تیسری دفعہ مراقبہ کرنے سے پہلے اللہ جی
سے عاجزانہ گزارش کی کہ آپ نے ہمیشہ راستہ دکھایا ہے آج بھی دکھادیں۔ آنکھ کھلی
تو بہن کے گھر میں تھی۔
تعبیر: اللہ تعالیٰ اپنے حفظ و امان میں رکھے، جگر کے متعلق خواب ہے۔ جگر کا ٹیسٹ کرائیے اور پرہیز کے ساتھ علاج کرنا ضروری ہے۔ بازار کی تلی ہوئی چیزیں، زیادہ چکنائی، پکوڑے، سموسے، فرج میں رکھی ہوئی چیزیں آپ کے لئے انتہائی مضر ہیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.