Topics

صرف قمیص پہنی ہے


ع۔ ش ،نوشہروفیروز: بار بار ایک جیسے خواب آتے ہیں کہ میں نے صرف قمیص پہنی ہے۔ اسی حالت میں گھومنا پھرنا، لوگوں سے ملنا جلنا اور بات چیت کرنا بھی جاری رہتا ہے۔

 تعبیر: خواب کئی قسم کے ہو تے ہیں ۔ real بھی ہوتے ہیں اور ادھر ادھر کے خیالات کا ملغوبہ بھی ہوتے ہیں ۔ خواب کے بارے میں دو اصطلاحیں قائم ہیں۔ رویائے کاذبہ یعنی ادھر ادھر کے خیالات کی یلغار اور بے نتیجہ اختتام۔ رویائے صادقہ قرآن کریم اور احادیث شریف میں ایسے خواب بیان ہوئے ہیں جو رویائے صادقہ ہیں جیسے حضرت یو سفؑ کا خواب، بادشاہ ِمصرکا خواب۔ بادشاہ نے خواب دیکھا سات موٹی گا ئیں ہیں اور سات دبلی ۔ گندم کی سات ہری بھری بالیں اور سات خشک ہیں ۔ اس کی تعبیر آسمانی کتابوں میں موجود ہے۔ رویائے صادقہ میں مستقبل کی نشاندہی، تکالیف سے آگاہی اور اس کا حل موجود ہو تا ہے ۔

خود کو عریاں دیکھنا اور بار بار دیکھنا جنسی جذبات کی نشاندہی کرتا ہے ۔ جن خوابوں کی نشاندہی کی گئی ہے ان میں غیر اخلاقی جذبات کا اظہار ہے۔ اور ایسے عناصر کی نشاندہی ہے جو عریانیت کے دائرے میں آتے ہیں ۔

 مشورہ : عمر کے ایک حصے میں جنس کا غلبہ ہوتا ہے اور اتنا زیادہ ہوجاتا ہے کہ جذبات کی تسکین نہیں ہوتی ۔ مختصر تفصیلات پیش کردی گئی ہیں۔ اس کا علاج کھانا کم اور اعتدال میں کھانا، سیرت طیبہؐ کا مطالعہ، قرآن کریم ترجمے کے ساتھ پڑھنا اور حاضر دماغ سے نماز کی ادائیگی ہے ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (نومبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.