Topics

جھلک نظر آئی


کلیم، سیالکوٹ: ایک بڑے کمرے میں عمدہ کرسیوں پر انتظامی عہدہ دار شخصیات تشریف فرما ہیں۔ مجھے اظہار خیال کے لئے اسٹیج پر آنے کی دعوت دی گئی مگر میں ماحول دیکھ کر گھبرا گیا اور سانس پھول گیا۔ بعد میں ایسا محسوس ہوا کہ وہ شخصیات واپس جا رہی ہیں۔ ان کی ہلکی جھلک نظر آئی۔ خدشہ پیدا ہوا کہ کہیں ناراض تو نہیں ہیں۔ ایک صاحب میرے بارے میں دوسرے صاحب سے کہہ رہے تھے کہ اس کا کوئی حال نہیں ہے، پھونک پر پھونک ماررہا تھا۔

 تعبیر: خیالات زندگی ہیں۔ آدمی کی زندگی میں کوئی کام ایسا نہیں ہے جو خیال آئے بغیر پورا ہو۔ پہلے خیال آتا ہے پھر دماغ کی اسکرین پر ہلکا سا عکس نظر آتا ہے اور اس کے بعد عمل شروع ہوتا ہے۔ آپ کے ذہن میں بہت ساری باتیں ہیں اس میں معمولی باتیں بھی ہوتی ہیں اور زندگی کے لئے نہایت مفید مشورے بھی ہوتے ہیں۔ مستقبل کے متعلق جو خیالات ہیں، آپ نے ان کو دیکھا ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.