Topics
رخشندہ، فیصل آباد۔ رات کے وقت امی کے ساتھ جہاں ہوں وہاں کئی لوگ کھڑے ہیں
۔اوپر دیکھا تو چودہویں کے چاند میں تصویریں نظر آرہی ہیں جیسے فلم چل رہی ہو۔ ابتدا
میں بلی نظر آئی پھر کتے اور زیبرا کی تصاویر دیکھیں۔بعد کی تصویروں میں باغوں کے مناظر
پھر کھیلتے ہوئے بچوں کی تصاویرنظر سے گزریں۔
تعبیر: کوئی قریبی ہستی آپ کی شادی میں پریشان کن حالات بنانے کی کوشش میں مصروف
ہے۔ خواب میں لاشعور نے بتایا ہے کہ یہ سازشیں ناکام ہوں گی اور ازدواجی زندگی کام
یابی سے گزرے گی، انشا ء اللہ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.