Topics

دوست کا کسی سے بات کرنا


پشاور: کمرے میں ہینڈ پمپ لگا ہوا تھا۔  وہاں پر ایک دوست کسی سے بات کررہا تھا۔ میں قریب جاکر بیٹھا۔ منظر بدلا تو کچھ شناسا چہرے نظر آئے۔ اتنے میں ایک بزرگ کے آنے کی اطلاع ملی تو میں خوش ہوا کہ اللہ کے دوست  سے ملاقات ہوگی۔

تعبیر: طبیعت میں مستقل مزاجی نہیں ہے اور خیالات میں انتشار ہے۔آپ جو فیصلہ کرتے ہیں، اسے بار بارتبدیل کرتے ہیں۔

          ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (جولائی 2024 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.