Topics
معاذ الٰہی، حیدرآباد۔ چھت
پر بابا جان تشریف فرما ہیں ۔ والدہ کے ساتھ کھڑا ہوں۔ باباجی فرماتے ہیں تمہیں اس
لڑکی سے دھوکا ہوا ۔اچھا ہوا وہاں شادی نہیں ہوئی تم میرے بیٹے کی طرح ہوتمہیں
دلہن ضرورملے گی۔ پھر دیکھا مسجد میں باباجی میرا نکاح پڑھا رہے ہیں۔
تعبیر: ناآسودہ خواہشات کی خواب میں تصویریں
موجود ہیں پانچ وقت نماز ادا کرکے اللہ تعالیٰ سے دعا کریں انشاء اللہ مراد پوری
ہوگی۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.