Topics
حمیرا
ناصر، جگہ نہیں لکھی۔ بچپن میں اکثر جنگ و جدل کے خواب آتے تھے۔ فائرنگ ہورہی ہے،
میں بھاگ رہی ہوں مگر بھاگ نہیں پارہی کیوں کہ زمین پیر پکڑ رہی ہے۔کچھ عرصہ پہلے
پھر دیکھا، ابو کے کمرے کی چھت پر ہوں،سامنے گھر میں خاتون روٹی پکا رہی ہیں۔
اچانک نیچے سے ایک ہیلی کاپٹر اوپر آیا اور فائرنگ شروع کردی۔میں نے فائرنگ سے
بچنے کے لیے جانا چاہا مگر زمین نے پاؤں پکڑلیے۔ پھر دیکھا،مرحوم تایا گھر میں
موجود ہیں اور محلہ کے لوگ خوشی خوشی ان سے ملنے جارہے ہیں۔ سوچتی ہوں تایا میرے ہیں،
یہ لوگ کیوں اتنے خوش ہیں؟
تعبیر:
بظاہر خواب اچھا ہے لیکن خواب کے اجزائے ترکیبی اس طرح ہیں کہ دو باتوں کا انکشاف
ہوتا ہے۔ ناقص مسالے اورناقص غذا کا استعمال جس کی وجہ سے کوئی جلدی مرض یا بلڈ پریشر
اوپر نیچے ہوسکتا ہے۔ دوسرے منظرمیں موجود تصویریںبھی بہترنتائج ظاہر نہیں کر رہیں۔
آپ کو چاہئے، صفائی ستھرائی کا خیال رکھیں، خاص طور پر بالوں کو صاف رکھیں تاکہ
جوئیں پریشان نہ کریں۔ غذا میں احتیاط کریں۔ مناسب ہے کہ ڈاکٹر سے رجوع کرکے اپنے
ٹیسٹ کرائیں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.