Topics
نجمہ
لیاقت، کراچی۔ ایک خوب صورت بزرگ اپنی قبر سے مسکراتے ہوئے باہر آئے۔قریب آکرمیرے سرپہ
ہاتھ رکھا اورفرمایا، حسبی ربی جل اللہ، مافی قلبی غیراللہ۔یہ کہہ کر بزرگ چلے جاتے
ہیں۔پھر دیکھا کہ بادلوں میں سے گنبد خضرا نظر آرہا ہے۔ کچھ دیر کے بعد اس پر نبی کریم ؐ کا نام نظر آیا۔ یہ دیکھ کر میں تیزی سے درود پاک
پڑھتی ہوں ۔ پڑھنے کی رفتاراتنی تیز ہوگئی کہ ہوش نہیں رہا۔
تعبیر: درودشریف پڑھنے کی برکت سے اچھے خواب نظر آتے ہیں ۔ اللہ مجھے اورآپ
کو مزید درود شریف پڑھنے کی توفیق عطا فرما ئے ۔ گھر میں نماز کا اہتمام کریں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.