Topics
ع، ق، شیرشاہ۔ گھر والے کسی مقبرے میں گئے۔ بھانجی نے اپنے اور میرے جوتے یہ
کہتے ہوئے اٹھائے کہ ٹوٹ گئے ہیں حالاں کہ جوتے سالم تھے۔ دیکھا کہ تین ثابت انڈے بائیں
طرف رکھے ہیں اور چوتھے میں سے رطوبت خارج ہورہی ہے۔منظر تبدیل ہوا ، کوئی شخص قبلے
کی طرف راہ نمائی کرکے غائب ہوگیا ۔ میں نے نماز پڑھی ۔خود کو گھر میں اوپر کی منزل
پر کپڑے بچھاتے ہوئے دیکھا ۔ آندھی اور تیز بارش ہوئی۔ منظر بدلا اور ڈاکٹر نے بیٹے
کو کلورو فارم کی زیادہ مقدار دے دی جس سے میں پریشان ہوگئی ۔ اسپتال سے گھر کے راستے
میں ایک دکان پر دوپٹا پسند آیا۔ دکان دار نے بتایا کہ یہ فروخت کے لئے نہیں ہے۔
تعبیر: لاپروائی اور بے دلی کی وجہ سے نمازیں قضا اور ترک ہوجاتی ہیں۔ آپ کی
طبیعت یہ سب پسند نہیں کرتی۔ نماز کے تقاضے کی بہت اہمیت ہے جس کی تعمیل میں لاپروائی
اور کوتاہی نہیں ہونی چاہئے۔اچھے تقاضے جب طبیعت میں پیدا ہوں اور پورا کرنا آسان ہو
تو ان کی تکمیل ضروری ہے۔نماز ہمیشہ وقت پر ادا کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.