Topics

سفید روشنی


نسرین منہاس، کراچی۔ چھوٹے بھائی کے اردگرد سفید روشنی پھیلی ہوئی ہے۔ چھوٹی بہن سے پوچھا کہ اردگرد پھیلی ہوئی سفید روشنی کا کیا مطلب ہے وہ کہتی ہے مجھے تو پہلے سے اس کا علم ہے۔

 

تعبیر: ماہر ڈاکٹر سے بھائی کا ٹیسٹ کرائیں۔ رپورٹ میں یہ معلوم ہونا چاہئے کہ خون میں White blood cells اور Red blood cells کی کیا counting ہے۔ اس تشخیص کے مطابق تدارک کرنا ضروری ہے۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.