Topics

نعتیں


ہاجرہ،ٹنڈو محمد خان:میں اور میرے رشتہ دار ایک اللہ والے کے قریب بیٹھے ہیں۔ میرے والد کچھ فاصلے پر ہیں۔ صاحب ِ علم و فراست سے  رشتہ دار میری آواز اور نعت پڑھنے کے انداز  کی تعریف کرتے ہیں۔ صاحب ِ فراست ہستی نے  مجھ سے فرمایا،  نعت پڑھو۔  مؤدبانہ عرض کی  کہ میں نے محفل میں کبھی نعت نہیں پڑھی،  جھجک رکاوٹ بن جاتی ہے۔

 

 تعبیر: الحمدﷲ، خواب مبارک ہے۔ خواب دیکھنے والی خاتون کو  اور زیادہ  شوق سے معنی و مفہوم کو ذہن کی پلیٹ پر دیکھتے  ہوئے نعتیں پڑھنا، سننا، معنی و مفہوم پر غورکرنا  ضروری ہے ۔ خواب مبارک ہے۔

 ’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘  (نومبر 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.