Topics
آدھی رات کے بعد دیکھا کہ کسی نے مجھ سے
کہا کہ دس سال بعد قیامت آ جائے گی۔ میں نے کہا نہیں روحانی ڈائجسٹ میں لکھا ہے کہ
قیامت بیسویں صدی کے بعد آئے گی۔ اس نے مجھ سے کہا توبہ کر لو کیوں کہ دس سال بعد
قیامت ضرور آئے گی۔
میں اس خواب کی وجہ سے بہت پریشان ہوں
ایسا لگتا ہے مجھے موت کی پیشگی اطلاع دی گئی ہے۔ آپ کو قسم ہے اس ذات پاک کی جس
نے ہم سب کو بنایا ہے آپ خواب کی تعبیر صحیح بتائیں تاکہ میں موت سے مقابلہ کے لئے
پہلے سے تیاری کر لوں۔
تعبیر : کسی ہوشیار معالج سے رجوع کرکے مقویِ دل اعصاب دوائیں
استعمال کریں ۔آپ کا دل کمزور ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.