Topics
نام
شائع نہ کریں۔ سرجانی۔خواب دیکھا کہ میرے سامنے دودھ پیتا پیارا سا بچہ ہے۔ فرط
محبت سے سینے سے لگایا تو درد شروع ہوگیا جب تکلیف بڑھ گئی تو بچہ کو الگ کیا ۔ اس
کے منہ پر دودھ کی جگہ خون تھا۔ جلدی جلدی اس کا منہ صاف کرتی ہوں کہ خون منہ کے
اندر نہ چلا جائے۔
تعبیر:
زندگی پر غور کیا جائے تو زندگی میں اپنی زندگی اور عالمین کی زندگی، زندگی کی بنیاد
ـ’’اللہ تعالیٰ
کا ذہن ہے‘‘۔ اللہ تعالیٰ چھپا ہوا خزانہ ہیں۔ خالق نے چاہا کہ مخلوق مجھے پہچانے۔
پہچاننے کے لئے ضروری ہے کہ مخلوق کا خالق سے رشتہ استوار ہو۔ اللہ تعالیٰ نے جب
ارادہ کیا تو فرمایا، مخلوق کا ظہور ہوجائے۔ ارشاد باری تعالیٰ، کن، کی صدا سے تخلیقات
عمل میں آگئیں۔ اس بات کو اس طرح لکھا جائے گا کہ خالق کائنات اللہ نے جب چاہا کہ
میں پہچانا جاؤں تو پہچاننے کے لئے مخلوق کا ظہور ہوا۔ مخلوقات کا ظہور اس طرح
ہوا کہ کائنات کا پورا سسٹم، غیب حاضر، حاضر غیب، گھٹنا بڑھنا، بڑھنا گھٹنا، عمل میں
آگیا۔ یعنی اللہ تعالیٰ کے ذہن کے مطابق موجود کائناتی نقوش کا مظاہرہ ہوا۔
مظاہرہ کے بعد حواس زیر بحث آئے۔ حواس کی تعریف یہ ہے کہ بندہ خود کو پہچانے، خود
کو پہچاننے کے بعد اسے اس بات کا ادراک ہو کہ مجھے پیدا کرنے والی ہستی موجود ہے
اور اس ہستی کے ذہن کے مطابق کائنات کی تخلیق مظہر بن رہی ہے۔
ضروری
ہوگیا کہ مخلوق میں اللہ تعالیٰ کی صفات کا مظاہرہ ہو۔ اللہ تعالیٰ کی ربوبیت ظاہر
ہونے کے لئے خالق کائنات نے خود مخلوق کے سامنے رونمائی فرمائی۔ رونمائی کے لئے
کائنات کے خالق و مالک اللہ نے فرمایا الست بربکم ، میں تمہارا رب ہوں۔ مخلوق نے اللہ کی آواز سنی تو قوت سماعت متحرک
ہوگئی۔ قوت سماعت کے بعد مخلوق نے ادراک کیا کہ آواز دینے والا اللہ ہے اور اللہ
تعالیٰ کی رونمائی مخلوق کے سامنے آگئی۔ یعنی مخلوق میںبصارت متحرک ہوئی ، مخلوق نے دیکھا اور دیکھ کر اقرارکیا جی
ہاں! آپ ہمارے رب ہیں۔ قرآن پاک میں بیان کردہ اس ارشاد کی تفہیم یہ ہوئی کہ
خالق کائنات اللہ نے کن فیکون کے بعداپنی آواز سے متعارف کرایااور مخلوق میں
آواز کے ساتھ دیکھنا عمل میں آگیا۔ مخلوق نے رب العالمین کو دیکھ کر اس بات کا
اقرار کیا ، جی ہاں آپ ہمارے رب ہیں۔ جی ہاں آپ ہمارے رب ہیں کا مطلب یہ ہے کہ
مخلوق نے خالق کائنات کی آواز سنی۔ آواز سن کر ہر مخلوق متوجہ ہوگئی اور بصارت
متحرک ہوگئی۔ بصارت کے بعد مخلوق نے اقرار کیا، جی ہاں آپ ہمارے رب ہیں۔
خواب
فطری تقاضے کی نشان دہی کرتا ہے۔ مسئلہ شادی کے بعد معاملات سے متعلق ہے۔ بچہ کا
دودھ پینا اور دودھ کی جگہ خون نظر آنا اس طرف اشارہ ہے کہ اولاد کی خواہش بہت زیادہ
ہے لیکن رحم میں مرض کی نشاندہی ہے۔ علاج صحیح طور پر کرایا جائے اور اللہ تعالیٰ
سے دعا کی جائے تو اولاد کی امید روشن ہے، واللہ اعلم۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.