Topics

خون ہی خون


دیکھتا ہوں کہ میں شاید اپنی خالہ کے گھر ہوں میرے منہ کے تمام دانت اچانک جھڑ گئے ہیں ۔منہ سے خون نکل رہا ہے۔ میں پانی سے کلی کرتا ہوں۔ قریب بھی کوئی خوبصورت سی لڑکی باتیں بھی کرتی جا رہی ہے۔ میں کبھی منہ اٹھا کر اس کی طرف اور کبھی فرش پر پانی میں اس کا عکس دیکھتا ہوں( ایسا لگتا ہے اس لڑکی کو میں جانتا ہوں تقریباً میری عمر کی ہےمگر اب بالکل یاد نہیں کہ وہ کون ہے؟ )میں پھر کلی کرکے اٹھ جاتا ہوں۔ تھوڑی دیر بعد میں تھوکتا ہوں تو دیکھتا ہوں کے منہ میں خون ہی خون ہے۔ میں انگلی سے اپنے دانتوں کو ہاتھ لگاتا ہوں تو وہاں دانتوں کیا داڑھ تک نہیں۔ میں پھر کلی کرنے آتا ہوں۔ اس مرتبہ میرا خالہ زاد بھائی پانی ڈالتا ہے میں ناک میں پانی ڈالتا ہوں تو پھر خون بند ہو جاتا ہے پھر کلی کرتا ہوں۔ اسی دوران فرش پر دو دانت ٹوٹے ہوئے دیکھتا ہوں۔

 تعبیر: گھر میں تنگدستی رہتی ہے ۔اس تنگدستی کی وجہ خرچ میں بہت زیادہ بے اعتدالی ہے۔ آپ اس تلاش میں رہتے ہیں کہ کوئی ایسا عمل آپ کو معلوم ہو جائے جس سے گھر میں خوشحالی آجائے۔ آپ کے لاشعور نے اس طرز فکر کو ناپسند کیا ہے۔ لڑکی دولت کے حصول کا تمثل ہے۔ اور منہ سے خون آنا لاشعور کی ناپسندیدگی کا مظہر ہے۔ آپ کی روح یہ جانتی ہے کہ آپ اللہ کے کلام کو محض دولت کے حصول کا ذریعہ نہ بنائیں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جولائی 79ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.