Topics

تلاوت کرنا


ثروت سعید، کراچی۔ قدیم اور بڑی یونیورسٹی کے آڈیٹوریم میں تلاوت شروع کرتی ہوں۔ اعوذ باللہ من الشیطٰن الرجیم، بسم اللہ الرحمٰن الرحیم اور الحمد للہ رب العٰلمین کی تلاوت کے بعد آواز آتی ہے یہ تیز پڑھ رہی ہے دوسری آوازآتی ہے یہ آہستہ پڑھ رہی ہے۔ میں ایک مشہور قاری کی طرز پر پڑھ رہی ہوں ۔ حاضرین میں خواتین و حضرات کے ساتھ جنات و فرشتوں کا احساس ہوا اور ان کے ہیولے نظر آئے۔

 

تعبیر:قرآن کریم میں اللہ کے فرمودات ہیں جو حضرت جبرائیل ؑ کے توسط سے سیدنا حضور علیہ الصلوٰۃ والسلام پر وحی ہوئے ہیں۔ تجوید اور قرآت کے بارے میں بیان کیا جاتا ہے کہ سات(7) طرح سے قرآن پڑھا جاتا ہے جس سے عوام الناس واقف نہیں ہیں۔ جنات کی دنیا میں بھی اسلام، ایمان، شریعت سب ہیں۔ الحمدللہ اُس دنیا میں بھی نماز، روزہ، حج، زکوٰۃ ،تلاوت، تراویح سب پر عمل ہوتا ہے۔ یہ آواز کہ تیز پڑھ رہی ہے اور آہستہ پڑھ رہی ہے اسی طرف اشارہ ہے کہ جنّات کی دنیا میں سب ہماری طرح عربی نہیں جانتے ۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.