Topics

کڑاہی آگ پر رکھی ہے


احمد نواز، اٹک۔ سیلابی نالے میں طغیانی کے باوجود اسے پار کرکے ایک قدیم مسجد پہنچا جس کی چھت موجود نہیں اور درودیوار پرانے ہیں۔ دیوار کے دوسری طرف جھانکا تو تیز ہوا کا جھونکا آیا اور ایک اونچے ٹیلے پر پرانی حویلی کا دروازہ دیکھا۔ دروازہ سے گزرکرصحن میں پہنچا تو ایک طرف چھوٹی دیوار ہے جس کے پیچھے بغیر دروازوں کے کئی کمرے ہیں۔ صحن کے دوسری طرف ایک بڑی کڑاہی آگ پر رکھی ہے جس کے دوسری طرف کوئی عورت بیٹھی ہے۔ لکڑیوں کے ڈھیر کے پاس چھوٹا بچہ کھیل میں مصروف جب کہ وہاں کوئی مرد نہیں ہے۔ ماحول میں اداسی ہے۔ حویلی کے دوسری طرف ہوا سے خشک گھاس لہرارہی ہے۔

تعبیر : بلڈ پریشر چیک کرائیں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جولائی 2019ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.