Topics
ا،خ، کراچی۔
دیکھا کہ ایک صاف ستھری روڈ پر جیپ چلارہی ہوں۔ مجھے یقین نہیں آرہا کہ ڈرائیونگ کررہی
ہوں اس لئے جیپ کی رفتار کم زیادہ کرکے دیکھتی ہوں کہ ٹکر نہ ہوجائے ، جیپ میرے کنٹرول
میں ہے۔ پھر دیکھا میری کزن ''یاحیی یاقیوم'' زور زور سے پڑھ رہی ہے ،مجھے یاد آیا
کہ ذکر کرنا ہے۔
تعبیر : آپ
کو بتایا گیا ہے غیر ضروری با تیں کر نے کے بجائے دل ہی دل میں ''یا حیی یا قیوم ''
کا ورد کریں۔ کسی کی غیبت ہو جا ئے یا کو ئی غیبت کی بات سنیں تو اس جگہ سے اٹھ کروضو
کر یں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.