Topics
سلمیٰ واجد، کراچی: گڑھے
میں پانی دیکھا۔ گہرائی ناپنے کے لئے اندر اتری اور ڈوب گئی ۔ معلوم نہیں گھر
والوں کو کیسے پتہ چلا کہ میں گڑھےمیں گر گئی ہوں۔انہوں نے تلاش کیا مگر میں نہیں
ملی۔ وہ اوزار لے کر آئے اور اس کے ذریعے تلاش کرنے کی کوشش کی جس سے میں زخمی
ہوگئی ۔ جب ان کی طرف سے ہر کوشش ناکام ہوگئی تو میں نے خود گڑھے سے نکلنے کی کوشش
کی۔ کچھ دن اسی طرح گزر گئے ۔ نہ باہر والے مجھے تلاش کرسکے اور نہ میں گڑھے سے
نکل سکی۔ گھر والوں کی مدد کے لئے لوگ آتے رہے مگر ناکام ہوکر چلے گئے۔
تعبیر: خواب کے جن مناظر کی منظرکشی کی
گئی ہے، وہ خیالات کی تصویر ہیں۔خواب دیکھنے والی صاحبہ کا وقت اِدھر اُدھرکی
باتوں، خیالی پلاؤ اورغیر ضروری مشاغل میں ضائع ہوتا ہے۔ اپنی مصروفیات پرنظر ثانی
کیجئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.