Topics

گوالا


محمد افضل، کوٹ ادّو: بیت الخلا گیا تو فرش ٹوٹا ہوا تھا۔ منظر تبدیل ہوا اور سفید پانی برستے ہوئے نظر آیا۔ پھر میدان میں لوگ دیکھے اور پرانا گوالا عجیب حالت میں نظر آیا۔

 تعبیر: خواب زیادہ توجہ طلب ہے۔ دنیاوی چاہت کے نقوش اتنے زیادہ ہیں کہ شعور کے لئے مادی دباؤ بن گئے ہیں۔ کوشش کیجئے کہ حرص و ہوس، لالچ اور خود غرضی کے جذبات پر مٹی ڈال کر اللہ تعالیٰ پر توکل کرکے صحیح راستے پر معاش کا انتظام کیجئے۔ انشاء اللہ دماغی سکون ملے گا۔ معدے کا نظام درست ہوگا۔ چلتے پھرتے یاحی یاقیوم کثرت سے پڑھئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (دسمبر 2021ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.