Topics

گرگٹ


رقیہ، شیخو پورہ۔ میں کمرے میں بیٹھی ہوں کہ کہیں سے ہرے رنگ کا گرگٹ آگیا۔ سمجھ میں نہیں آرہا اسے کیسے بھگاؤں۔

 

تعبیر: خواب سے ظاہر ہے کہ بے نتیجہ شوق میں وقت ضائع ہوتا ہے۔ جو شوق ذہنی، علمی، روحانی یا جسمانی صلاحیتوں میں اضافہ نہ کرے وہ ذہنی استحکام کو متاثر کرتا ہے۔ مثال اس طرح ہے کہ طویل سفر کے دوران فرد کی جس مسافر سے بات ہو اس کا پتہ لکھ لے اور اسے دوست سمجھنے لگے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.