Topics

گاڑی خود بخود چلنے لگتی ہے


نام شائع نہ کریں، اٹک۔ دیکھا ہم سب گھر والے گاڑی میں بیٹھے ابو کا انتظار کررہے ہیں جو کچھ خریداری کرنے گئے ہیں۔ امی آگے اور دو بھائیوں کے ساتھ میں پچھلی سیٹ پر ہوں۔ کچھ دیر بعد گاڑی خود بخود چلنے لگتی ہے۔ میں گھبراکر ڈرائیونگ سیٹ پر بیٹھ جاتی ہوں اور گاڑی روکنے کی کوشش کرتی ہوں لیکن گاڑی رکتی نہیں۔ میں پریشان ہوں کہ ابو کو علم ہی نہیں ہم کہاں ہیں۔ یہ اور اس سے ملتے جلتے خواب ہر کچھ عرصہ بعد نظر آتے ہیں اور یہ سلسلہ بچپن سے جاری ہے۔

 

تعبیر: کوئی واقعہ ایسا پیش آیا ہے جس کے نقوش دماغ میں محفوظ ہوگئے ہیں۔ یکسوئی میں طبیعت خواب کو دہراتی رہتی ہے۔ اپنی والدہ صاحبہ سے پوچھئے کوئی واقعہ آپ کے ساتھ پیش آیا ہے جس کی یاد آتی ہو۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اکتوبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.