Topics
صفیہ بیگم ،راولپنڈی۔
میری امی نے مٹی کے چولہے میں جلے ہوئے مینڈک اور دوسرے کیڑے مکوڑے دیکھے۔ میرا
چھوٹا بھائی دو سال کا ہے۔ امی جان نے دیکھا کہ ایک جلا ہوا مینڈک میرے بھائی نے
پکڑ لیا۔ پھر امی جان اس سے مینڈک لے کر پھینک دیتی ہیں۔ جب وہ چولہے میں سے مینڈک
صاف کرنے کی کوشش کرتی ہے تو اوپر کوئلوں کی سفید راکھ ہوتی ہے لیکن نیچے دہکتے
ہوئے انگارے ہوتے ہیں اس کے بعد انہوں نے ایک جونک جیسی چیز دیکھی۔ وہ درمیان میں
تو زندہ اور صحیح ہوتی ہے لیکن اس کے دونوں کنارے زمین میں ڈھنسے ہوئے ہوتے ہیں۔
تعبیر: غذا ؤں میں
کوئی زیادہ نا قص چیز استعمال میں آرہی ہے ۔اس سے خون غلط اور گاڑھا ہو سکتا ہے
چکنائی کے استعمال میں بہت زیادہ احتیاط کی ضرورت ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.