Topics
،کراچی۔بیڈروم میں شوہر کرسی پر بیٹھے ہیں۔ چھوٹی بیٹی
غسل خانے میں ہے۔ کمرے کا دروازہ بند ہے ۔دروازے کے ساتھ ایک خاتون موجود ہیں۔ شوہر
غصے سے لائٹ بند کرنے کا کہتے ہیں لیکن میں منع کرنے کے بعد چیخ چیخ کر بولنے لگتی
ہوں جس سے شوہر کاغصہ بڑھ جاتا ہے۔
تعبیر: ہر آدمی کے اندر سوچنے اور اس پر عمل پیرا ہونے کے دو زاویے ہیں۔ ایک
طریقے میں شکوک و شبہات ہوتے ہیں جو نئی نئی صورتیں یا نئے نئے حالات، جن میں پیچیدگی
ہے، ذہن میں بناتے ہیں۔ لاشعور کی رفتار بیداری کے حواس کے مقابلے میں 60 ہزار گنازیادہ
بتائی جاتی ہے۔ سوچنے کا دوسرا زاویہ یہ ہے کہ فرد جو کچھ دیکھتا ہے اس میں زیادہ تصورات
و حالات تغیر سے دور ہوتے ہیں۔ خواب میں دیکھے ہوئے حالات وہم، شک اور بدگمانی کے زاویے
ہیں۔ آپ نے جو کچھ لکھا ہے، وہ منفی سوچ ہے۔ خواب کی تعبیر یہ نہیں ہے جو آپ کے الوژن
ذہن نے سمجھائی ہے۔ کثرت سے یاحی یاقیوم پڑھیں اور رات کو سونے سے پہلے 11 مرتبہ لاحول
اور 11 مرتبہ استغفار پڑھ کر سوجایئے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.