Topics

کشتی کنارے پر لائیں


مریم عظیمی ،اسلام آباد۔ خدائے بزرگ و برتر دنیا و آخرت میں آپ پر اپنی رحمتوں کا سایہ رکھے، آمین۔میں نے خواب میں دیکھا کہ ایک دریا ہے۔ میں ایک کشتی میں سوار میرے دونوں بھائی سیر کر رہے ہیں ۔ میرے بھائی جو مجھ سے بڑے ہیں، خالہ زاد بھائی کے ساتھ ایک طرف تیر رہے ہیں۔ کچھ فاصلے پر میری امی بھی تیر رہی ہیں۔ میں کنارے پر کھڑی ہوں اور کہہ رہی ہو ں کشتی پاس لائیں اور مجھے بھی اس میں بٹھائیں۔ مجھے تیرنا نہیں آتا( اگرچہ میری امی بھی تیرنا نہیں جانتیں لیکن خواب میں میں نے انہیں تیرتے ہوئے دیکھا ہے)۔

تعبیر: مستقبل سے متعلق جو جذبات آپ کے دماغ میں اکثر و بیشتر گشت کرتے رہتے ہیں وہ انشاءاللہ پورے ہوں گے اور آپ کو اپنے بچوں کی خوشیاں دیکھنا نصیب ہوں گی۔خواب ازدواجی زندگی سے متعلق اچھے اور بہتر مستقبل کے خاکوں پر مشتمل ہے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (جنوری 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.