Topics
نام شائع نہ کیا جائے: اندھیرا پھیل رہا ہےاور سرد
ہوائیں چل رہی ہیں ۔ امی اور بہن ساتھ ہیں۔ مالٹے کے درخت سے کچے پھل
گرے جس کے بارے میں امی نے کچھ کہا جو سمجھ میں نہیں آیا۔ صحن میں دروازے کی طرف
چارپائی پربہن بیٹھی ہے اور قریب بے ترتیب اینٹیں پڑی ہیں۔ اس اثنا میں دروازے پر
آہٹ ہوئی۔ چارسالہ بھتیجے نے دروازہ کھولا تو باہر کتاّ تھا۔ میں نے آواز دی کہ دروازہ
بند کردو ،کتا ّاندر نہ آجائے۔ پھر خود اٹھ کر دروازہ بند کرنے کی کوشش کرتی ہوں
مگر وہ بند نہیں ہوتا۔
تعبیر: خواب میں illusion
زیادہ ہے۔ بیماری (بخار) کی طرف بھی اشارہ ہے۔البتہ شادی سے متعلق کوئی بات نہیں ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.