Topics

ڈوبے ہوئے گھر


ا، ح، اٹک۔ دیکھا گھر کے پاس ریلوے لائن کے قریب موجود ہوں۔ کسی شخص سے کہتاہوں آؤ پانی میں ڈوبی ہوئی بستیاں دکھاؤں، یہ کہہ کر ریلوے لائن کے اوپر چڑھ جاتا ہوں۔ قریب کے گھر پانی میں ڈوبے ہوئے ہیں اور پانی میرے پاؤں تک آرہا ہے۔

 

تعبیر: خواب مستقبل کے بارے میں نشان دہی ہے جو اچھے حالات ظاہر نہیں کرتا۔ اجتماعی طور پر ہمیں اپنی عادات و اخلاق کا محاسبہ  اور  اللہ تعالیٰ کے حضور توبہ استغفار و دعا کرنی چاہئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (مئی                2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.