Topics
ن ۔ط ، کراچی
۔دیکھا کہ میرے کمرے کی چھت سے گندا پانی ٹپک رہا ہے۔ پھر دیکھا کہ باتھ روم کا فلش
غلاظت سے بھرا ہوا ہے ۔
تعبیر : خواب سے ظاہر ہو تا ہے کہ ذہن میں پاکیزگی نہ ہو نے کے برابر ہے ۔اصلاح
احوال کی طرف توجہ دینا از بس ضروری ہے ۔پانچ وقت کی نماز ادا کیجئے۔ پاکیزگی کا اگر
اہتمام نہ ہوا تو بیماریوں کا ہجوم ہو سکتا ہے۔ بزرگ فرماتے ہیں کہ صفائی نصف ایمان
ہے ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.