Topics

چمک دار ستارے


نام شائع نہیں کریں، راولپنڈی۔ بہن کو خواب میں تین نہایت چمک دار ستارے نظر آئے جو ٹوٹے اور گرگئے۔ برائے مہربانی اس کی تعبیر بتائیں۔ ہم لوگ بہت پریشان ہیں۔

 

تعبیر: خواب بتاتا ہے کہ جب رشتے آتے تھے تو انہیں پرکھنے میں معیار زندگی شامل رہا جس کی وجہ سے عمر بڑھتی گئی اور رشتوں میں رکاوٹ بن گئی۔ ستاروں کا ٹوٹ کر گرنا رکاوٹ کی تمثیل ہے اور نہایت روشن ستارے دیکھنا معیار زندگی کی علامت ہے۔

اللہ تعالیٰ زندگی گزارنے کے تمام وسائل فراہم کرتے ہیں، ان میں رشتوں کا آنا شامل ہے۔ دولت پرستی کے جذبے سے آنے والے رشتے نظر انداز ہوتے ہیں اور نتیجہ یہ ہے کہ آج گھر گھر لڑکیاں سہاگ کے انتظار میں بوڑھی ہورہی ہیں۔اللہ اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ رات کو سونے سے پہلے اول آخر گیارہ گیارہ مرتبہ درود شریف کے ساتھ 41 مرتبہ سورہ ٔ اخلاص پڑھ کر شادی کے لئے دعا کریں اور بات کئے بغیر سو جائیں ۔ ایک نیند کے بعد بات کی جاسکتی ہے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2020ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.