Topics

پہاڑ اور پانی


 ثمینہ ، دبئی : بڑے بیٹے کے ساتھ پہاڑ کی چوٹی پر بیٹھ کر آس پاس کے نظارے دیکھ رہی تھی ۔ وادی میں شاہانہ بنگلے تھے ۔ اکثر تین منزلہ تھے۔ بنگلوں کو دیکھ رہی تھی کہ نہ جانے کہاں سے پانی آگیا اور وادی ڈوب گئی ۔ بنگلوں کی چھت کا کچھ حصہ نظر آیا ۔ جس پہاڑ پر میں بیٹھی تھی اس میں سے چشمے اور آبشار بہنے لگے ۔ ان کا رخ وادی کی طرف تھا ۔ سیلاب سے میں اور بیٹا محفوظ رہے ۔

 تعبیر: خواب کے نقوش سے ظاہر ہوتا ہے کہ یہ مستقبل سے متعلق ہے۔ آپ نے جو کچھ دیکھا ہے، یہ صورت واقع ہوسکتی ہے۔ اللہ تعالیٰ سب کی حفاظت فرمائے۔ہمیں چاہئے کہ توبہ استغفار کریں، نافرمانی سے باز آجائیں اور جن اعمال کو اللہ نے ناپسند فرمایا ہے ان سے دور ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (اپریل 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.