Topics

پانچ پھول دیکھنا


آسمان پر ایک چمکتا ہوا چاند دیکھتی ہوں جس کے آس پاس ہلکے ہلکے بادل چھائے ہوتے ہیں اور چاند کے قریب ہی بادشاہوں اور بزرگوں کی تصویریں لگی ہوئی نظر آتی ہیں۔

کیا دیکھتی ہوں کہ ایک بہت بڑا پودا ہے جس کی ایک شاخ میں چار پھول لگے ہوئے ہیں۔ اور ان پھولوں کے بیچ میں ایک لمبی ڈنڈی نکلی ہوئی ہے جس پر ایک بہت خوب اور تروتازہ بڑا سارا پھول لگا ہوا ہے۔ پھول کا رنگ ہلکا کاسنی ہے۔ میں کچھ فاصلے پر کھڑی ہو کر ان پھولوں کو دیکھ رہی ہوں اور خوش ہو رہی ہوں ۔وہ بڑا پھول میری طرف بار بار جھک کر میری پیشانی چھوتا ہے۔ یہ دیکھ کر میں اپنی پیشانی پر ہاتھ رکھ دیتی ہوں مگر وہ برابر میری جانب لہرا لہرا کر جھکتا رہتا ہے۔ اچانک میری نظران چار پھولوں کی جانب اٹھتی ہے۔ کیا دیکھتی ہوں کہ ان پھولوں میں دو پھول تو مرجھائے ہوئے ہیں اور دو پھول ترو تازہ ہیں۔

 تعبیر: آپ کے دو بچے ماشاءاللہ نہایت صحت مند اور دو کمزور ہوں گے۔ اور ایک بڑا پھول جو آپ کی جانب جھکتا ہے آپ کے اور خاندان کے لئے باعث سعادت ہوگا۔ خواب بہت مبارک اور مسعود ہے۔ اللہ تعالیٰ برکت عطا کریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اگست 80 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.