Topics

نماز کی نیت کرنے


عطا محمد۔میں نے اپنے آپ کو خانہ کعبہ میں دیکھا ، نماز کی نیت کرنے والاہوں کہ ایک شخص پوچھتا ہے تمہارے پاس کتاب ہے؟ میں کہتا ہوں، نہیں۔ ایک اور شخص آکر کہتا ہے تم چلے جاؤ۔

تعبیر: آپ نے جو خواب دیکھا ہے اس کا مطلب ہے کہ اسلام کے بنیادی ارکان پر آپ کا عمل نہیں ہے۔ اسلام کے بنیادی ارکان پانچ ہیں، کلمہ ٔتوحید، نماز، روزہ، استطاعت ہو تو زکوٰۃ اور حج۔ خانہ کعبہ میں آپ سے یہ کہناکہ چلے جاؤ دوبارہ آنا، اس طرف اشارہ ہے کہ آپ ارکان پر خلوص دل سے عمل کریں۔ کلمہ ٔطیبہ اور درود شریف پڑھنا، نماز کی پابندی کرنا اور شریعت نے جتنے اعمال کو منع کیا ہے ان کو نہ کرنے کی حتی المقدور کوشش  کرنا ضروری ہے۔ آپ کو منفی خیالات آئیں تو کثرت سے لاحول ولا قوۃ الا باللّٰہ العلی العظیم اور  یاحیی یاقیوم کا ورد کریں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (ستمبر                      2017ء)

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.