Topics

نظر آنا بند


نادیہ، گجرات:  کئی دفعہ یہ خواب آچکا ہے کہ بیٹھے بیٹھے  نظر آنا  بند ہوگیا۔ بچوں سے کہتی ہوں  شہد کھلادو۔ خیال آیا کہ ایک جاننے والی کی بھی  نظر اچانک ختم ہوگئی تھی۔ دوبارہ  شہد مانگا  مگر یہ بات ذہن میں ہے کہ گیس کی شکایت کی وجہ سے شہد کا خاص اثر نہیں ہوگا۔

تعبیر: اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ و امان میں رکھے۔ شیطان دشمن ہے۔ جاگتے سوتے خیالات کی یلغار میں اچھے برے خیالات آتے ہیں اور یہ خیالات آدمی کی زندگی کا تانا بانا ہیں۔ آپ کو منفی خیالات زیادہ آتے ہیں اور اچھے خیالات پرمنفی خیالات کی چھاپ پڑتی رہتی ہے۔  کثرت سے توبہ استغفار کیجئے۔ یقین کی دنیا کو روشن کیجئے۔ انشاء اللہ اس قسم کے خواب نظر نہیں آئیں گے۔ کھانے پینے کی چیزوں میں خمیری چیزیں  اور نمک کم سے کم استعمال کیجئے۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مئی 2023ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.