Topics

ناشپاتی۔پھل۔


میں کہیں جا رہا ہوں۔ سامنے کھیت ہے اور دوسری طرف جنگل۔ کھیتوں میں ایک بہت پرانا ناشپاتی کا درخت ہے۔ موسم سردیوں کا ہے اور پتے جھڑ چکے ہیں۔ خالی ٹہنیوں پر پھل لگے ہوئے ہیں حالانکہ پھل کا موسم نہیں ہے۔ بڑی کوشش اور جدوجہد کے بعد میں نے ایک ناشپاتی توڑ کر کھانا چاہی تو یہ دیکھ کر رک گیا کہ اس کی حالت ایک طرف سے ٹھیک ہے اور دوسری طرف سے گل چکی ہے۔ میں نے گلا ہوا حصہ چھوڑ کر صاف اور اچھا حصہ کھا لیا ہے۔

تعبیر: روزی کے معاملہ میں ہیر پھیر نہ کیجئے۔ اس سے زیادہ نقصان پہنچنے کا اندیشہ ہے۔

٭٭٭

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (مارچ 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.