Topics
ح، گلستان کالونی ، راولپنڈی ۔ میرے
ہاتھوں میں مہندی لگی ہوئی ہے۔ اور مہندی کے نقش و نگار میں ایک ایک آدمی کا نام
لکھا ہوا ہے ۔ پھر دیکھا کہ میں اپنے پلنگ پر لیٹی ہوئی ہوں اور آنکھ کے ساتھ ناک
پر دو سیاہ تل بائیں طرف اور سیاہ تل دائیں طرف نکلا ہے۔ تلّوں پر گھنگھریالے بال
ہیں ۔ امی جب میرے منہ پر تّل دیکھ کر کہتی ہیں کہ ہائے یہ تل تمہارے سارے منہ پر
نہ پھیل جا ئیں مگر میں ان کا ہاتھ جھٹک کر کہتی ہوں کہ نہیں ۔ مجھے ان سے پیار ہے
۔ساتھ ہی میں لیٹے ہوئے آئینہ میں ان کو بڑے پیار سے دیکھتی ہوں پھر دیکھا کہ میرے
بطن سے بچہ ہو نے والا ہے اور ہلکی سی تکلیف کی وجہ سے میں رو رہی ہوں ۔ امی بڑے
پیار سے کہتی ہیں رو نہیں میں ابھی دائی کو بلاتی ہوں ۔ دائی آکر میرے پیروں کی
طرف بیٹھ جاتی ہے ۔ اس کے بعد مجھے صحیح یاد نہیں کہ بچے کی پیدا ئش ہوئی یا نہیں
۔
تعبیر: آپ نے حسبِ منشا شادی کے لئے کوئی وظیفہ پڑھا اور وظیفہ
پڑھ کر سوگئیں ۔ جو خیال دل میں بسا ہوا تھا وہ مہندی سے رنگین ہاتھ پر لکھا ہوا
دیکھ لیا ۔ بچہ کی ولادت دیکھنا یہ ظاہر کرتا ہے کہ آپ نے یقین اور مستقل مزاجی سے
اگر حسب منشا شادی کا وظیفہ پورا کر لیا تو اللہ کے کرم سے آپ کی شادی ہوجائے گی
اور ازدواجی زندگی خوشگوار گزرے گی ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.