Topics
السلام علیکم۔ محترم بزرگ میں نے خواب میں
دیکھا کہ میرے دونوں ہاتھوں پر مہندی لگی ہوتی ہے۔ مہربانی فرما کر اس کی
تعبیرروحانی ڈائجسٹ میں تحریر فرما دیں۔ میری عمر ۱۷ برس ہے میری آنکھوں کا رنگ ہلکا بادامی ہے اور میں نے
یہ خواب رات کے درمیانے حصے میں دیکھا۔
شفق: آپ کے خواب کی
تعبیر یہ ہے کہ انشاء اللہ بہت اچھی جگہ آپ کی شادی ہو جائے گی اورازدواجی خوشیاں
نصیب ہوں گی۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.