Topics
مرسلین ، اسلام آباد: خبر ملی کہ سیدالمرسلین
خاتم النبیین حضورعلیہ الصلوٰۃ والسلام ہمار ے پڑوس والے گھر میں تشریف فر ماہیں۔
خوش خبری سنتے ہی فوراً پڑوس میں گیا تو حضور پاک ؐ کروٹ سے لیٹے ہوئے تھےا ور دروا زے کی طرف پشت تھی۔ مہر ِنبوت ؐ کادیدا
ر ہوا۔
تعبیر: صلی اللہ تعالیٰ علیٰ حبیبہ محمد وسلم۔
الحمد للہ خواب نہایت مبارک ہے، آپ زیارت ے
مشرف ہوئے ہیں۔ انشاءاللہ روحانی ترقی کے راستے کھلیں گے۔ میری طرف ے دلی مبارک
باد قبول کیجئے۔ رات کو سونے ے پہلے سیدھی کروٹ لیٹ کر تین دفعہ کلمہ شہادت پڑھئے
ا ور سوجائیے۔ ادھر ادھر کی باتیں نہ کیجئے۔ سب بزرگوں کو سلام ا ور چھوٹوں کو
دعا۔بہت سعادت کی بات ہے۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.