Topics

مور نما پرندوں کو اڑتے دیکھنا


سید رحمت علی، لاہور۔ آسمان پر مور نما پرندوں کو اڑتے دیکھنا اچھی علامت نہیں ہوتی۔ آئیے ہم سب مل کر دعا کریں کہ اللہ تعالیٰ ہم سب کو اپنے حفظ وامان میں رکھیں اور ہم باہم دگر مل کر اختلافات ختم کر کے اللہ کی رسی کو مضبوط پکڑ لیں۔ اللہ تعالیٰ ان قوموں کی تقدیر نہیں بدلتے جو قومیں اپنی اصلاح خود نہیں کرتیں۔ صرف دعائیں کرنا اللہ تعالیٰ کے لئے پسندیدہ عمل نہیں ہے ۔دعا وہ قبول ہوتی ہے جس کے ساتھ عمل ہو اور بندہ اللہ کے بتائے ہوئے ،راستوں پر عملی زندگی کے ساتھ اس کے حضور دستِ دعا دراز کرے۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘ (اکتوبر 81 ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.