Topics

موبائل فون کا نہ ملنا


مائرہ (ٹنڈو محمد خان) : چھت پرنیم کا پیڑ ہے۔ پیڑ کے اوپرنظر گئی تو دیکھا کہ آسما ن پر بادلوں سے اسمائے الٰہی لکھے ہیں ۔ امی چھت پر آئیں جب کہ میں نے نیچے اوطاق میں جا کر کسی سے موبائل فون مانگا جو اس نے نہیں دیا ۔ باہر آئی تو کسی اور نے مو بائل فون دیا کہ امی کو دے دو۔ اسی وقت کسی کا فون آیا۔ میں نے فون کاٹ دیا۔ سیڑھی چڑھتے ہوئے ساتھ ساتھ مو بائل کو بغور دیکھا تو اس میں کیمرا نہیں تھا ۔

 تعبیر: آپ نے جو کچھ خواب میں دیکھا ہے، اگر اس پر غو ر کر تیں تو آپ کی سمجھ میں یہ بات آجاتی کہ ذہنی یکسوئی نہ ہو نے کی وجہ سے مقصد حاصل نہیں ہوا۔ نماز کی مثا ل سے بات زیادہ اچھی طرح سمجھ میں آتی ہے۔ اﷲ اکبر کہہ کر نیت باندھتے ہیں۔ نیت باندھتے ہی خیالات کی فلم نظروں کے سامنے آجاتی ہے۔بسا اوقات ذہن illusion سے اتنا بھر جاتا ہے کہ آدمی تھک کر لاحول پڑھتا ہے۔ اﷲ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔ خواب یہ بھی ظاہر کرتا ہے کہ اگر آپ ذہنی یکسوئی کے ساتھ درود شریف پڑھیں اور جو کچھ پڑھنے کے معمولات ہیں، ان کو پورا کرکے مراقبہ کریں گی تو انشا ء اﷲ زیارت سے مشرف ہوسکتی ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2022ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.