Topics

منہ سے کن کھجورا نکلا


عزیز الرحمن، کوٹ ادّو۔ گھر میں پھول کی بیل سانپ بن کر مجھے ڈس لیتی ہے۔ پھر دیکھا کہ ایک خاتون کے منہ سے کن کھجورا نکلا۔ ایک بوتل میں یہ کیڑا پہلے سے ہے، اب دوسرے کیڑے کو بھی بوتل میں رکھ لیا۔

 

تعبیر : خواب قابل توجہ ہے ۔ خواب میں اختلافات کے خانے زیادہ روشن ہیں ۔دوسری نشان دہی یہ ہے کہ غیبت (پیچھے برائی کر نا )کا ارتکاب ہو تا ہے ۔ تیسرا انکشاف غذاؤ ں کا ناقص ہو نا ہے ۔ صفائی کا اہتمام بھی کم سے کم ہے ۔ یہ ساری با تیں ذہنی پر یشانیوں ، بیماریوں اور الجھے ہو ئے خیالات کی نشان دہی ہیں ۔

 

 مشورہ : بازار کے پسے ہو ئے مسالے نہ کھا ئیں ، گھر میں پیس کر استعمال کر یں ۔چکنائی کا خاص خیال رکھیں ۔برتن دھونے کے بعد دھوپ میں سکھائیں۔ بڑوں کو بیچ میں ڈال کر اختلاف ختم کریں ۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جنوری 2018ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.