Topics

مسجد ۔سیرت طیبہ کی کتاب دیکھنا


شیزہ ناصر، کراچی۔دیکھا مسجد جارہی ہوں لیکن مسجد میں جانے کے بجائے کسی اور جگہ چلی جاتی ہوں، بارش کے آثار ہیں تیز ہوا سے زمین پر ہرطرف پتے نظر آتے ہیں۔ میں خود کو برہنہ دیکھتی ہوں ایک کوٹھری میں سے جائے نماز اٹھاکر جسم پر لپیٹ کر بیٹھ جاتی ہوں۔ کوئی صاحب مجھے سیرت طیبہ پر لکھی ہوئی کتاب دے کر کہتے ہیں اس کتاب کو آپ ٹھہر ٹھہر کر دل جمعی سے پڑھیں۔

 

تعبیر: آپ کو وسوسوں اور خیالات کا ہجوم ادھر ادھر دوڑاتا رہتا ہے جبکہ ضمیر واضح اور صراط مستقیم پر قائم رہنے کی دعوت دیتا ہے۔

تجزیہ: مسجد کے بجائے کسی اور جگہ پہنچ جانا، نمازیں قضا ہونے کی علامت ہے۔ بارش کا سماں دیکھنا لیکن بارش نہ ہونا ، زمین پر پتے دیکھنا اس طرف اشارہ ہے کہ صراط مستقیم کے معاملے میں وسوسے یقین کی راہ میں رکاوٹ بن رہے ہیں۔

مشورہ: سیرت طیبہ کی کتاب آپ کے ہاتھ میں آنے کا مطلب ہے رسول اللہؐ کی تعلیمات اور رسول اللہؐ کے بتائے ہوئے راستوں پر قرآن و حدیث کے مطابق پوری طرح عملی جدوجہد کریں۔



’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘ (جون 2014ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.