Topics

مردہ بیٹے کو دیکھنا


شہزادی، سرجانی۔ مرحوم بیٹے نے الماری اور پیٹی سے کپڑے نکالے ہیں۔ میں پوچھتی ہوں بیٹا روح کو کپڑوں کی کیاضرورت ہے؟ بیٹا کہتا ہے میں جسم ہوں  کپڑے چاہئیں۔

 

تعبیر: آپ کے مرحوم بیٹے کو ایصال ثواب کی ضرورت ہے۔ قرآن شریف اور گیارہ سو(1100) مرتبہ  انا للہ و انا الیہ راجعون  پڑھ کر ایصال ثواب کریں عید قرباں قریب ہے مرحوم بچے کو ایصال ثواب کے لئے یتیم اور ضرورت مند بچوں کو کپڑے سلواکردیں اللہ تعالیٰ ہم سب کے اوپر رحم فرمائے اور حضور پاکؐ  کی شفاعت نصیب ہو۔ آمین۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (اکتوبر             2015ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.