Topics
۔۔۔۔لاہور۔ میرے مرحوم شوہر نے خواب میں
مجھے ڈیڑھ انچ موٹی سونے کی ایک پلیٹ دی اور کہا تمہارے لئے یہ کافی ہے۔ اس سے
بیشتر بھی خواب میں پھلوں کا ٹوکرا اور پچاس روپے دیئے گئے تھے۔
تعبیر : اپنے حقوق حاصل کرنے کے لئے عدالت کے دروازے پر دستک
دیجئے۔ انشاءاللہ کامیابی ہوگی ۔غیرقانونی طرزِ عمل اختیار نہ کیجئے۔
’’روحانی
ڈائجسٹ ‘‘ (دسمبر 81 ء)
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.