Topics
ش، خ۔ سانگھڑ۔
شام کا وقت ہے۔ گھر پہنچاتو باہر کے دروازے کی کنڈی ٹوٹی ہوئی تھی اور کمرے میں سامان
بکھرا ہوا تھا۔ باہر آکر دو افراد سے معلوم کیا کہ کون آیا تھا ۔انہوں نے لاعلمی ظاہر
کی۔ مجھے غصہ آیا اور بجلی کے ایک آلے کو دور پھینک کر مالک مکان کی طرف چل دیا۔ اس
کے ساتھ آنکھ کھل گئی۔
تعبیر: گلے
پر زکام کا اثر ہورہا ہے۔آپ کو کئی مہینوں سے نزلہ ہے۔پرہیز اور توجہ کے ساتھ علاج
کرائیں۔ ساتھ ساتھ نیلی شعاعوں کا پانی دو اونس صبح اور شام استعمال کریں۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.