Topics

ماسی کو بیالیس ہزار روپے دیئے

 

رخسانہ، گلشن۔ خواب دیکھا ماسی اپنے بچوں کے ساتھ آئی ہے اسکو میں نے کھانا دے کر کہا یہ تمام لوگوں کے لئے ہے۔ کھانا ختم ہوجاتا ہے تو میں دوبارہ پکاتی ہوں۔ شوہر گھر آکر بتاتے ہیں کہ انہوں نے ماسی کو بیالیس ہزار دیئے ہیں میں کہتی ہوں کیوں دیئے؟ اتنے میں باجی بڑی والی کوچ میں آتی ہیں جس میں لوگ بیٹھے ہوئے ہیں وہ مجھے آواز دے کر کہتی ہیں جلدی سے آ ؤ ۔

 

تعبیر: خیالات کی فلم ہے ۔کوئی خاص بات نہیں سوائے اس کے کہ سونا چاندی، روپیہ پیسہ، بہترین لباس، نئے نئے جوتے، زندگی کے شوکیس میں سجے ہوئے ہیں۔

’’ماہنامہ قلندر شعور‘‘                  (دسمبر             2015ء)

 

 

 

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.