Topics

قصائی گوشت بنارہا ہے


دیکھا کہ میرے پاس دو پٹے ہیں میں کہہ رہی ہوں کہ یہ دوپٹے جورجٹ کے نہیں ہیں میں نہیں لوں گی۔ پھر میں لے بھی لیتی ہوں درمیان سے پھاڑ کر دو کرلیتی ہوں۔ خواب میں دیکھتی ہوں کہ میرے ساتھ ساتھ سہیلی اور اس کا چھوٹا بھائی ہے۔ مسجد کے ایک کونے میں قصائی ہے اور ایک عورت کھڑی ہے وہ گوشت بنا رہا ہے میرے پاس چھوٹا گوشت ہے اور میری سہیلی کے پاس بڑے گوشت کے بڑے بڑے ٹکڑے ہیں۔

تعبیر:معاملات میں کوئی رکاوٹ درپیش ہے ۔یہ رکاوٹ اللہ کے کلام کے ورد سے دور ہوسکتی ہے ۔ایک بات یہ بتائی گئی ہے کہ کسی کے اوپر زیادہ اعتماد نہ کریں۔ جو کام کرنا ہے خود سوچ کر فیصلہ کریں۔

’’روحانی ڈائجسٹ ‘‘(اپریل83ء)

Topics


Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02

خواجہ شمس الدین عظیمی


"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور  ماہنامہ  قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل  ہے"


غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.