Topics
کشش،ٹنڈو محمد خان :خواب میں خواب دیکھا کہ میں نے
کمرے میں داخل ہو کر دروازہ بند کیا تو پیچھے سایہ نظر آیا جسے دیکھ کر ڈر گئی۔
دروازہ کھولنے کی کوشش کی مگر گھبراہٹ کی وجہ سے دروازہ نہیں کھل رہا تھا۔ بمشکل
دروازہ کھلا اور میں باہرآئی۔ اللہ اللہ کر کے خواب میں دیکھے گئے خواب سے، خواب
میں بیدار ہوئی تو دیکھا کہ اسی کمرے سے برقع میں عورت باہر آئی اور پورے گھر کا
چکر لگا کر میری طرف بڑھی۔میں نے اونچی آواز سے قرآنی آیات پڑھنا شروع کیں تو کلام
ِالٰہی کی برکت سے وہ میرے قریب نہ آسکی۔ہم گھر والے بہت خوفزدہ تھے۔خیال آیا کہ
سب کو پڑوس میں چلے جانا چاہئے۔ہم باہرآئے تو دو کتےّ پیچھے لگ گئے۔میں نے ذکر
شروع کیا تو وہ بھاگ گئے ۔
تعبیر :جسم پر بخار کی کیفیت معلوم ہوتی ہے ۔ یہ بھی
محسو س ہوتا ہے کہ کمزوری زیادہ ہے۔ معدہ کا نظام اطمینان بخش نہیں ہے۔ ڈاکٹر کے
مشورے سے ٹیسٹ کروائیں تا کہ پریشانی نہ ہو ۔
Aap ke Khwab aur unki tabeer jild 02
خواجہ شمس الدین عظیمی
"مذکورہ مسودہ روحانی ڈائجسٹ اور ماہنامہ قلندر شعور میں شائع شدہ خواب اور تعبیر ،مشورے اور تجزیوں پر مشتمل ہے"
غیب کی دنیا سے متعارف ہونے کے لئے غیب کی دنیا پر یقین رکھنا ضروری ہے اور یقین کی تکمیل دیکھے بغیر نہیں ہوتی۔ جب تک ہمیں کسی چیز کا علم نہ ہو دیکھ کر بھی ہمارے اوپر یقین کی دنیا روشن نہیں ہوتی۔سب درخت کو دیکھتے ہیں تو پتیاں پھول رنگ سب کچھ آنکھوں کے سامنے آ جاتا ہے۔ درخت دیکھنے سے پہلے ہم جانتے ہیں کہ ہماری آنکھوں کے سامنے درخت ہے۔ اگر ہم درخت کے وجود کے بارے میں کچھ نہ جانتے ہوں تو درخت کے بارے میں کچھ نہیں بتاسکتے.